نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے موجودہ دور کے سیاسی منظرنامے میں بڑا اہم بیان دیا جسے مخالفین نے خود کانگریس کے خلاف استعمال کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ کھرگے نے کرناٹک میں مفت بس اسکیم پر نظرثانی کی بات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جتنا وعدہ پورا کیا جا سکتا ہے، اتنا ہی کیا جائے۔ دراصل ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیوکمار کا ایک بیان آیا سامنے ہے کہ ریاستی حکومت شکتی گارنٹی اسکیم کا جائزہ لے گی۔ اب بعض بی جے پی گوشے کانگریس کو گھیرنے لگے ہیں۔