وقارآباد تا کرشنا لائن میں اوٹکور کا نام شامل کیا جائے

   

اوٹکور۔ 2؍نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سینئر کانگریس قائد جناب ضمیر علی امرچنتہ سابق مائناریٹی پریسیڈنٹ اوٹکور نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ اوٹکور تا وقارآباد کرشنا منی ریلوے لائن کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے سروے کیا جارہا ہے۔ وقارآباد کرشنا ریلوے لائن کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔ منی ریلوے لائن کی جنگی پیمانے پر مرکزی و ریاستی حکومت نے اراضیات خریدنے کے لئے 438 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے، لیکن یہ نئی ریلوے لائن ڈی پی آر میں اوٹکور کا نام تک نہیں ہے۔ منی ریلوے لائن ڈی پی آر میں کرشنا، مکتھل۔ نارائن پیٹ۔ دامرگدہ۔ پالیم پیٹ۔ دولت آباد۔ کوڑنگل۔ پرگی۔ وقارآباد کے نام شامل ہیں جب کہ اوٹکور نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اوٹکور منڈل کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں (مواضعات) سے نئی ریلوے لائن گزر رہی ہے۔ اس سروے میں بھی اوٹکور کا نام شامل نہیں ہے۔ جناب محمد ضمیر علی امرچنتہ کانگریس سینئر قائد سابق مائناریٹی پریسیڈنٹ نے ایم پی محترمہ ڈی کے ارونا اور ریاستی وزیر کانگریس جناب وکٹی سری ہری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ منی ریلوے لائن اوٹکور کا نام درج کرنے کے اقدامات کئے جائیں تو عوام کو بڑی سہولت ہوگی۔ ریاستی وزیراعلیٰ جناب ریونت ریڈی بھی اس سلسلہ میں سخت نوٹ لیتے ہوئے عوام میں پائی جانے والی مشکلات کا حل نکالتے ہوئے نئی ریلوے لائن کو شہر اوٹکور سے گزارنے کے اقدامات کریں گے۔