حیدرآباد۔/19 مئی، ( سیاست نیوز) وقارآباد علاقہ میں بجلی گرنے کے نتیجہ میں تین کاشتکار ہلاک ہوگئے۔ 68 سالہ انومپا، 35 سالہ این سرینواس اور 28 سالہ جے لکشپا آج دوپہر کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ درخت پر بجلی گرنے کے بعد وہ تینوں زد میں آگئے اور برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں کو سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ب