حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) ضلع وقارآباد میں ایک شخص نے بیوی کو زندہ جلادیا۔ 38 سالہ جی الیویلو جوجی وینکٹیا کی دوسری بیوی تھی۔ 10 ڈسمبر کو شوہر کے حملہ میں شدید جھلس گئی تھی۔ کوسگی پولیس کے مطابق الیویلو نے مرنے سے قبل اپنے بیان میں ساری تفصیلات بتائی۔ 10 ڈسمبر کو وینکٹایا نے جھگڑے کے بعد پٹرول ڈال کر آگ لگادی تھی۔ شدید جھلسی ہوئی حالت میں الیویلو کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ الیویلو وینکٹیاکی دوسری بیوی تھی۔ بڑی بہن کی موت کے بعد بہنوئی سے خاتون کی دوسری شادی کی گئی تھی۔ پدما جو وینکٹیا کی پہلی بیوی نے خودکشی کرلی تھی اور اس کی موت کے چار ماہ بعد سالی سے دوسری شادی کرائی گئی تھی۔ وینکٹیا الیویلو کو شدید ہراساں کررہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع