وقارآباد یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹر آفس وقارآباد پرجا پروگرام کل بروز پیر 28 اکٹوبر کو منعقد ہوا ۔ محترمہ عائشہ مسرت خانم ضلع کلکٹر نے صدارت کی ۔ اس موقع پر مختلف مسائل پر مشتمل 63 درخواستیں وصول ہوئیں ۔ کلکٹر نے درخواست گذاروں سے راست بات کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی او ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر موتی لال ڈی آر ڈی او جانسن اور دوسرے تمام محکمہ جات کے ضلع عہدیدار شریک تھے ۔