قاتل عاشق گرفتار، سپرنٹنڈنٹ پولیس کوٹی ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) وقارآباد پولیس نے کمسن لڑکی عصمت ریزی اور قتل کے معاملہ کو حل کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ کوٹی ریڈی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس سنگین واردات کو اندرون 48 گھنٹے حل کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چنگامولی پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی تھی جہاں ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے مقام واردات سے حاصل شواہد اور ابتدائی تحقیقات کے بعد خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا تھا اور 20 سالہ کے مہیندر کو گرفتار کرلیا ۔ مہندر اور لڑکی دونوں کے درمیان عاشقی چل رہی تھی اور تقریباً ایک سال سے یہ سلسلہ جاری تھا ۔ قتل سے دو دن قبل لڑکی کی بہن کو ان دونوں کی محبت کا پتہ چلا اور اس نے لڑکی کے والدین کو بتایا دیا جس پر لڑکی کو ڈانٹ ڈپٹ کی گئی اور اس لڑکے مہیندر سے بات چیت نہ کرنے کیلئے پابند کردیا گیا ۔ لڑکی نے مہیندر کو گھر میں پیش آئے واقعہ کی اطلاع دی ۔ جس کے بعد دونوں کی فون پر بات چیت ہوئی اور کسی انجان مقام پر ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا 27 مارچ کی صبح 3 تا 4 بجے کے درمیان ملاقات کی بات چیت کے دوران مہیندر نے لڑکی سے جنسی وابستگی کی خواہش کی اور جب لڑکی نے جنسی وابستگی کو مہیندر کی خواہش کو مسترد کردیا تو اس نے زبردستی کی اور لڑکی کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی ۔ جب لڑکی نے اسے ڈھکیل دیا اس بات سے شدید برہمی کا شکار مہیندر نے لڑکی کے سر کو درخت سے زور ٹکرایا اور جب لڑکی بے ہوش ہوگئی تب اس نے اپنی جنسی خواہش کو پورا کیا ۔ اس حالت میں عصمت ریزی کے سبب لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ ع