وقارآباد کے مرپلی میں درجہ حرارت8ڈگری درج

   

حیدرآباد، تلنگانہ کے متحدہ بیشتر اضلاع میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ضلع عادل آباد کے ایجنسی علاقوں میں سردی کے پیش نظر لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق ضلع وقارآباد کے مرپلی میں درجہ حرارت8ڈگری درج کیاگیا جبکہ عادل آباد کے سونالا میں درجہ حرارت 8.3ڈگری اورسنگاریڈی کے نیالکل میں 8.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔صبح اور شام کے اوقات میں اچانک سردی میں اضافہ درج کیاجارہا ہے جس سے بچنے لوگ گھروں کے باہر الاو جلاکر آگ تاپ رہے ہیں۔درجہ حرارت معمول سے چار تا پانچ ڈگری کم درج کیاجارہا ہے ۔ریاست کے بیشتر اضلاع میں صبح 9بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔