وقارـآباد میں ٹرین کی زد میں آکر 3افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔تلنگانہ کے وقارآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ میں تین افراد کے ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب موسی ندی کے برج پر ریلوے کے 12 ملازمین پینٹنگ کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک حیدرآباد سے وقارآباد کی طرف آنے والی ٹرین کے انجن نے چند ملازمین کو ٹکر دے دی جس میں تین ملازمین ہلاک ہوگئے جن کی شناخت 34 سالہ نوین، 22 سالہ شمشیر علی اور 58 سالہ پرتاب ریڈی کی حیثیت سے ہوئی ہے ریلوے پولیس نے جانچ کا آغاز کردیا۔