وقار آباد اقدام خودکشی واقعہ کا نیا موڑ، دو افراد کیخلاف مقدمہ

   

حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) وقار آباد اقدام خودکشی کے واقعہ نے نیا موڑ لے لیا ہے جہاں گزشتہ روز ایک جوڑے نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا تھا۔ تاہم فوری طور پر چوکسی کے ساتھ اس جوڑے کو شہر کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں اس جوڑے کی شناخت کرلی تھی اور بتایا تھا کہ یہ جوڑا بورابنڈہ علاقہ کا ساکن ہے۔ آج تحقیقات کے دوران پولیس ایس آر نگر نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جن پر خاتون کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق اقدام خودکشی کرنے والی خاتون کے اقدام خودکشی کرنے والے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور اس خاتون کو دو افراد اسماعیل اور یٰسین بلیک میل کررہے تھے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے کئی مرتبہ جنسی خواہش پوری کی اور خاتون کو مزید پریشان کررہے تھے۔ ان کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خاتون اپنے داشتہ وینکٹ کے ساتھ وقارآباد پہنچی اور خودکشی کا اقدام کیا۔ ع