وقار آباد ضلع کے کتہ پلی سرپنچ کی خودکشی

   

حیدرآباد: وقار آباد ضلع میں ایک سرپنچ نے خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کتہ پلی موضع سے تعلق رکھنے والے سرپنچ 27 سالہ آنند نے پھانسی لے کر خودکشی کرلیا اور اس کے قبضہ سے پولیس نے خودکشی نوٹ برآمد کرلیا۔ پہلے اس سرپنچ کی مشتبہ موت تصور کی جارہی تھی ۔ تاہم پو لیس چھان بین کے بعد ایک خودکشی نوٹ برآمد کیا ۔ آنند نے جو کتہ پلی سے سرپنچ منتخب ہوا تھا ۔ گزشتہ چند روز سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور اس نے خودکشی نوٹ میں اپنی موت کا خودکو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔