تانڈور۔/28 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع وقار آباد میں بیروزگار نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز ضلع ویلفیر میناریٹی آفیسر شری موتی لال کی اطلاع کے مطابق مرکزی حکومت کی دین دیال اپادھیائے گرامینا اسکیم کے تحت اپولو میڈی اسکل حیدرآباد کے تعاون سے مفت تربیتی پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، فارمیسی اسسٹنٹ، ذیابیطس ایڈواکیئر وغیرہ کورسیس کی مفت تربیت دی جائے گی۔ طلباء کو غذا بھی مفت دی جائے گی۔ دیہی علاقوں کے نوجوان انٹر یا ڈگری کامیاب استفادہ کرسکتے ہیں۔…… کو شیوا ریڈی پیٹ اقامتی اسکول میں تعلیمی اسنادات کے ساتھ رجوع ہوسکتے ہیں۔
