حیدرآباد : مضافاتی علاقہ دھارور وقارآباد میں ایک المناک سڑک حادثہ میں تیز رفتار کار الٹ جانے کے نتیجہ میں ایک خاتون سافٹ ویئر انجنیئر برسرموقع ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر 5 ملازمین زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب 24 سالہ دیویا متوطن وشاکھاپٹنم جو سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت کررہی تھی آج اپنے 5 ساتھی ملازمین اور ڈرائیور کے ہمراہ وقارآباد اننت گری ہلز دیکھنے کے بعد واپس لٹ رہے تھے کہ کار اچانک حادثہ کا شکار ہوگئی اور گڑھے میں جاگری ۔ حادثہ میں دیویا برسرموقع ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر 5 ساتھی اور کار ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔