وقار آباد میں وقف اراضی پر کروایا گیا رجسٹریشن منسوخ

   

جائیداد کو محفوظ بنانے پر توجہ ، صدر نشین وقف بورڈ کا بیان
حیدرآباد۔12۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ نے ضلع وقار آباد میں 22 ایکڑ 25گنٹے اراضیات پر کروائے گئے رجسٹریشن کو منسوخ کروانے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مذکورہ وقف جائیداد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔ جناب محمد مسیح اللہ خان صدرنشین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈنے بتایا کہ اس قیمتی موقوفہ اراضی پر کئے گئے ناجائز قبضہ جات اور موقوفہ اراضیات پر رجسٹریشن کی شکایات موصول ہونے کے بعد شروع کی گئی کاروائی کے اب مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں ۔ انہو ںنے بتایا کہ اس اراضی پر جملہ 8 رجسٹریشن کروائے گئے تھے جسے وقف بورڈ نے منسوخ کرواتے ہوئے اس جائیداد کے حصول کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور جن لوگوں نے موقوفہ جائیداد کو اپنی جائیداد قرار دیتے ہوئے اس کا رجسٹریشن کروایا تھا ان کے خلاف فوجداری کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان 8 رجسٹریشن کی تنسیخ کے دستاویزات متعلقہ رجسٹرار سے جاری کئے جانے کے بعد آج متولی جائیداد نے وقار آباد کے دیگر مکینوں کے ہمراہ صدرنشین وقف بورڈ جناب محمد مسیح اللہ خان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی اور اس 22ایکڑ جائیداد کے تحفظ کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات وشخصی دلچسپی پر اظہار تشکر کیا ۔ م