حیدرآباد 19اگست(یواین آئی) وقارآباد بشیر آباد پولیس اسٹیشن میں اچانک ناگ سانپ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس اسٹیشن کے باتھ روم کے قریب یہ سانپ نظر آیا جس کو دیکھ کر پولیس عملہ خوفزدہ ہوگیا۔پولیس نے سانپ پکڑنے کے ماہر پردیپ نامی مقامی نوجوان کو طلب کیا جس نے سانپ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کو دورمقام پر چھوڑ دیا گیا ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہاں پرانی عمارتیں ہیں جو سانپوں کی آماجگاہ بن چکی ہیں۔
