حیدرآباد: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج وقارآباد کلکٹریٹ میں اجلاس منعقد کرکے یکم فروری سے اسکولوں کے آغاز کا جائزہ لیا۔ کلکٹر پی باسو ، زیڈ پی چیرمین، سنیتا ریڈی ، رکن اسمبلی کے یادیا ، نائب صدرنشین ضلع پریشد وجئے کمار ، ایڈیشنل کلکٹرس چندریا ، موتی لال ، ڈی ای او رینوکا ، ضلع پنچایت آفیسر رضوانہ اور دیگر نے شرکت کی۔ سبیتا اندرا ریڈی نے ضلع میں نویں جماعت سے اسکولوں کے آغاز کے سلسلہ میں کورونا قواعد پر عمل کی ہدایت دی۔ جونیئر اور ڈگری کالجس کا بھی یکم فروری سے آغاز ہوگا جس کیلئے حکومت نے رہنماخطوط جاری کئے ہیں ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے ضلع میں مختلف فلاحی اسکیمات پر عمل کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اسکیمات پر عمل آوری میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔