حیدرآباد: ادارہ سیاست کے سیاست ملت فنڈ کے جانب سے ایک اولڈ ایج ہوم کا انعقاد کیا گیا, اس اولڈ ایج ہوم کا نام سکون رکھا گیا ہے, یہ وقار آباد کے سومن گٹی گاؤں میں واقع ہے, یہاں دکن الونی ایسوسی ایشن اور عزیز احمد چیرٹیبل پولی کلنک کی طرف سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا..ملی اطلاعات کے مطابق آس پاس کے گاؤں کے تقریبا پانچ سو لوگوں نے اس کیمپ سے فائدہ اٹھایا, اس کیمپ کا افتتاح روز نامہ سیاست کے مدیر اعلیٰ زاہد علی خان صاحب کے ہاتھوں ہوا, اس موقع پر فیض عام ٹرسٹ کے سیکرٹری جناب افتخار حسن صاحب, سیاست کے مینجنگ ایڈیٹر جناب ظھیرالدین علی خان صاحب ,نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان اور دوسروں نے شرکت کی…اس میڈیکل کیمپ مختلف امراض کے ماہرین کی ٹیم موجود تھی,جس کےلئے الگ الگ سیکشن بنائے گئے تھے, اس میں عابد علی خان ہسپتال کے ماہر چشم ڈاکٹر بھی موجود تھے, اس کیمپ میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کی گئی.
