وقار آباد کی چارمینار زون میں شمولیت ، کانگریس کی کامیابی صدر ضلع کانگریس رام موہن ریڈی کا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) صدر ضلع کانگریس کمیٹی وقار آباد اور سابق رکن اسمبلی رام موہن ریڈی نے وقار ضلع کو چارمینار زون میں شامل کرنے کا خیرمقدم کیا ۔ سابق وزیر پرساد کمار کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رام موہن ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جدوجہد کے نتیجہ میں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ضلع کانگریس قائدین طویل عرصہ سے وقار آباد کو چارمینار زون میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے تاکہ علاقہ کی بہتر ترقی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں کانگریس قائدین نے اس مطالبہ کے تحت بھوک ہڑتال کی تھی اور ریاستی وزراء کا گھیراؤ کیا تھا۔ انہوں نے کانگریس کی جدوجہد میں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس قائدین اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چارمینار زون میں شمولیت سے وقار آباد کی ہمہ جہتی ترقی یقینی ہوگی۔