وقار یونس کو پی سی بی میںاعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ

   

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو بورڈ میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے تمام امور وقار یونس کو سونپ دیں گے۔ڈان نیوز کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سینئر مینجر اور سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض کو ہٹانے کے بعد دوسرا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کے تمام امور وقار یونس کو سونپ دیں گے اور خود صرف انتظامی امور دیکھا کریں گے، محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے، خاص طور پر وہ اپنی تمام تر توجہ 2025 میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز رکھیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وقار یونس مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کی ذمہ داری وقار یونس کی ہوگی۔
جب کہ شعبہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سلیکشن کے امور اور کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے وقار یونس ہی کریں گے۔سابق ہیڈ کوچ قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔