وقار یونس کی بیوی مریضوں کے علاج میں مصروف

   

سڈنی۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق کپتان و فاسٹ بولر وقاریونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی سڈنی میں کورونا مریضوں کے علاج میں مصروف ہوگئیں۔ڈاکٹر فریال ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک دواخانہ میں ایمرہنگامی خدمات پر مامور ہیں جبکہ ان کے شوہر وقار یونس نے پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کی تنہائی اختیار کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فریال شادی سے پہلے سے پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں اور وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔