انگلینڈ : برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق کسی سمجھوتہ پر پہنچنے کے لئے وقت کم ہو رہا ہے۔ وزارت اعظمیٰ آفس نمبر 10 سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جانسن نے اسرائیل کے وزیر اعظم نافتالی بینیٹ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔مذاکرات میں سربراہان نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون اور آزاد تجارت سمجھوتہ کے ساتھ ساتھ، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں، ایران کے نیوکلیئرپروگرام سے متعلق جاری بین الاقوامی مذاکرات پر بھی بات چیت کی۔مذاکرات میں وزیر اعظم جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ ایسے مذاکراتی نتائج کا خواہش مند ہے کہ جو سمجھوتے کو دوبارہ سے فعال کر دیں۔ لیکن اس کے لئے ایران کا نیک نیتی سے آگے بڑھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ “سفارتی دروازہ کھْلا ہے لیکن سمجھوتہ طے پانے کے لئے وقت کم ہوتا جا رہا ہے”۔