وقت کی قدر کرنے اور صحیح استعمال کا مشورہ

   

ایم ایس میموری سمینار میں انٹر اور ایس ایس سی طلبہ سے عبدالطیف خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری ۔ ( پریس نوٹ ) ۔ ’’اگر آپ اپنی زندگی بدلناچاہتے ہیں تو اپنی سونچ کو تبدیل کریں۔جب آپ اپنی سونچ کو تبدیل کرتے ہیں تو آپ کے یقین اور طریقے کار میں بدلاو آئے گا۔جسکا اثر آپکی زندگی میںپڑناشروع ہوجائے گااور آپکی زندگی تبدیل ہوناشروع ہوجائے گی‘‘۔ آج ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے صدرنشین محمدعبدالطیف خان نے SSC طلباء کے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے طلباء کوانکی مستقبل کی زندگی کے لئے دعائیںدیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اونچا سوچیںاور سماج کے تیئن اپنے خدمات پیش کریں۔SSC امتحان میں کسی طرح نمایاںنشانات حاصل کریں آج اس عنوان پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی طرف سے ڈیسنٹ فنکشن ہال مہد ی پٹنم میں ایک سیمنارکا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس کے درجہ دہم کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا۔بنگلور کے ماہر کیریئر کونسلر امین مدثرنے امتحا ن میں نمایاں نشانات حاصل کرنے کی ٹکنیک بتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نمایاں نشانات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے آ پ کو منفی سونچ اور distraction سے بچایں ۔ انہوں نے میموری ٹکنیک کے مختلف طریقے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس پر عمل کرنے سے بڑے سے بڑے پیراگراف کو بہ آسانی ذہن میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے طلباء کو وقت کی قدر کرنے اور اس کا صحیح استعما ل کرنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر 9 طلباء کو GRK ایوارڈ دیاگیا جنہوں نے 2018 کے SSC امتحان میں CGPA 10/10 مارکس حاصل کیا تھا۔ان طلباء کو فی کس دس ہزار روپئے دیئے گئے۔میڈیکل میں State 4th Rank رینک لانے والے ایم ایس کے طلباء ذیشان احمد جلیلی کو 3 لاکھ روپئے کا نعیم اللہ خان ایوارڈدیا گیا۔اسکے علاوہ انٹرمیڈیٹ2018کے امتحان میں mark 990 اور اسے اوپرنشانات لانے والی چار لڑکیاں (1منشا زرین(2 سیدہ فرحین قدسیہ (3 ثناء فاطمہ(4 امہ موہیمن صائمہ کو فی کس ایک لاکھ روپئے کا اے پی جے عبدا کلام ایوارڈ دیا گیا۔ڈائرکٹر افضل الرحمن نے ایم ایس کے طلباء کے میڈیکل،IIT اور دیگرمقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ ایم ایس کے 1265 طلباء نے گورنمنٹ کی فری سیٹ ڈاکٹری مکمل کیا ہے اور لگ بھگ ہر سال ایم ایس کے طلباء 150 گورنمنٹ فری سیٹیںحاصل کرتے ہیں اسکے علاوہ 200 سے زائدAllied Medical سیٹیں بھی ایم ایس کے طلباء حاصل کرلیتے ہیں۔ انجینئرنگ کے شعبے میں ایم ایس سے ابتک78 طلباء کو IIT میں داخلہ ملا ہے۔اس سال کے(main) JEE میں5 طلباء کو 99 فی صداور 22 طلباء کو 95 فی صدنشانات حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار برسوں میں ایم ایس نے ابتک126 طلباء کو چارٹرڈ اکاونٹنسی کے لئے تیار کیا ہے ۔اس موقع پر مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے طلبہ کو IAS امتحان کی طرف راغب کرتے ہوئے کہا وہ بیوروکریسی کی طرف اپنا مستقبل بنائیں ۔ سینئیر ڈائرکٹر معظم حسین نے مینجمنٹ کی طرف سے اعلان کیا کہ CGPA 10/10 مارکس حاصل کرنے والے طلباء کی انٹر کی پوری تعلیم مفت ہوگی اس کے علاوہ 9 سے CGPA 9.8 لانے والے طلباء کے لئے بھی 50 سے 75 فی صد رعایت دی جائے گی۔ وائس چیرپرسن نزہت خان نے بھی طلباء کو خطاب کیا ۔ محترمہ اسرا فاطمہ نے جلسہ کی نظامت کی۔