نئی دہلی: کانگریس نے اپوزیشن کے 12 ارکان کی معطلی واپس لینے کے ساتھ ہی کسانوں اور دیگر مطالبات کے معاملے پر آج راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا۔ایک بار کے ملتوی ہونے کے بعد دوپہر 12 بجے وقفہ سوالات شروع ہونے پر کانگریس کے اراکین اپنے مطالبات پر نعرے بازی اور شوروغل کرنے لگے ۔ ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے کانگریس کے ارکان سے وقفہ سوالات کا وقت شروع کرنے اور امن قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وقفہ سوالات شروع کیا۔ کانگریس کے ارکان کے ہنگامے کے درمیان ملکارجن کھڑگے کچھ کہنے کے لیے کھڑے ہوئے لیکن شوروغل کی وجہ سے انہیں صاف سنا نہیں جا سکا۔ اس کے بعد کانگریس ارکان واک آؤٹ کر گئے ۔