ہنگولی : بھارت جوڑو یاترا مہاراشٹرا میں اتوار کو ایک دن وقفہ کے بعد پیر سے پھر شروع ہوگی۔ پیر کو یہ یاترا ہنگولی کے کلامنوری سے واشم روانہ ہوگی۔ مہاراشٹرا میں یاترا کے چھٹے دن راہول نے عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر میگاپراجکٹس کی مہاراشٹرا سے گجرات کو منتقلی کیلئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارت جوڑو یاترا مہاراشٹرا کے پانچ اضلاع میں 382 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے 20 نومبر کو مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔
ہنگولی میں کل بھارت جوڑو یاترا کا 66 واں دن تھا۔