وقف اثاثہ جات کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری

   

Ferty9 Clinic

سرسلہ میں کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کے اجلاس سے کلکٹر انوراگ جینتی کا خطاب

گمبھی راؤ پیٹ :۔ راجنہ سرسلہ ضلع میں واقع وقف اثاثوں کے تحفظات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ ضلع کلکٹر سرسلہ مسٹر انوراگ جینتی نے کلکٹریٹ چیمبر میں پیر کی شام ضلعی سطح کے وقف اثاثوں کے تحفظ سے متعلق کوآرلاینٹینگ کمیٹی کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کلکٹر انوراگ جینتی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ضلع بھر میں 330 وقف اداروں کی 693 ایکڑ اراضی ہے جس کی حفاظت کیلئے ضلع انتظامیہ کو ٹھوس و ممکنہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ کلکٹر انوراگ جینتی نے اس موقع پر ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ وقف اثاثوں کی تفصیلات اور ان پر کئے گئے قبضوں سے متعلق رپورٹ کو ہر ماہ پیش کریں تاکہ قابضین کے خلاف فوجداری کارروائی کی جاسکے ۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ وقف بورڈ این او سی کے بغیر وقف اداروں اور اس کے ذمہ داروں کو نجی تعمیراتی کاموں کی اجازت نہ دیں ۔ کلکٹر نے کہا کہ وقف بورڈ کو تجارتی طور پر قابل عمل وقف اثاثوں کی نشاندہی کرنی چاہئے تاکہ آمدنی کے ذریعہ میں اضافہ ہوسکے ۔ انہوں نے متعلقہ احکام کو مشورہ دیا کہ وہ وقف اداروں اور جائیدادوں کی تفصیلات ریونیو ریکارڈ میں درج ہونے چاہئے ۔ اس اجلاس میں ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر سرسلہ ٹی سرینواس راو ، ویملواڑہ آر ڈی او لیلہ ، ضلعی اقلیتی بہبود کے او ایس ڈی سرورمیاں ، میونسپل کمشنر سرسلہ سممیا ، وقف انسپکٹر محمد ریاض پاشاہ ، این جی او ایم ڈی محمد اسمعیل ، سرکل انسپکٹر اُپیندر ایڈوکٹ عنصر علی احمد کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔