وقف املاک کو شفاف رکھنے کیلئے جیو ٹیگنگ سے خدمات حاصل: مختار عباس نقوی

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے سنٹرل کوقف کونسل کی ۰۸/ ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتو ں کے تعلیمی فروغ اور روزگار مہیا کروانے کیلئے ملک بھر میں وقف املاک کو ترقی دینے کیلئے جنگی سطح پر شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقلیتوں کیلئے ملک کے صرف ۰۰۱/ اضلاع تک محدود ترقیاتی منصوبو ں کی توسیع کرتے ہوئے انہیں تین سو آٹھ اضلاع کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں تقریبا 5.77لاکھ رجسٹرڈ وقف املاک ہیں جنہیں jioٹیگنگ اور ڈجیلائزیشن سے وقف املاک کو شفاف اور محفوظ بنا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیر نقوی نے کہا کہ مودی سرکاری ملک بھر میں وقف املاک پر اسکولس، کالجس، دواخانے اور کمیونٹی سنٹرس قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف املاک کا صحیح استعمال ہوسکے اس کیلئے پوری کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں وقف املاک لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کیاجانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

مرکزی وزیر عباس نقوی نے بتایا کہ وقف املاک کیلئے نئے قانون و ضوابط بنانے کیلئے سابق جسٹس ذکی اللہ خان کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ۰۲/ ریاستوں میں وقف بورڈس میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ اس کیلئے Jioکی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔