آر ایم پی پی مسلم ڈاکٹرس اسوسی ایشن نظام آباد کی مسلم پرسنل لا جے اے سی میں شمولیت
نظام آباد۔ 16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ایم پیِ پی ایم پی مسلم ڈاکٹر اسوسی ایشن نے نظام آباد مسلم پرسنل بورڈ جوائنٹ ایکشن کمیٹی (JAC) میں شمولیت اختیار کر لی ڈاکٹر ایم اے وحید،ڈاکٹر عتیق احمد بیگ (کو کنوینر)،ڈاکٹر اسد محی الدین،ڈاکٹر سید امتیاز علی اور دیگر کنوینر احمد عبدالعظیم ،کو کنوینر مولانا کریم الدین کمال اور دیگر اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے نظام آباد مسلم پرسنل لا بورڈ کے جے اے سی میں شمولیت اختیار کر لی جس پر ان کا زبردست خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا کریم الدین کمال نے بتایا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی کمیٹی کو نظام آباد میں زبردست تائید حاصل ہو رہی ہے اور ہر سیکولر ذہنیت کے حامل افراد وقف قانونی ترمیمی بل کے خلاف ہے اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تائید کر رہا ہے اور پرسنل لاء بورڈ کے پروگراموں کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے ۔19 ؍مئی کو راؤنڈ ٹیبل اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔جس میں برادران وطن ڈاکٹرس، وکلا دانش مند طبقہ کے علاوہ دیگر معزز افراد بھی شرکت کریں گے 25؍ مئی کو انسانی زنجیر کا پروگرام انجام دیا جا رہا ہے جس میں بڑے پیمانے پر برادران نے وطن اور دیگر بڑے پیمانے پر شرکت کر رہے ہیں ۔مولانا کریم الدین کمال نے بتایا کہ 30 ؍مئی کو نظام آباد میں جدید عید گاہ پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کا بڑے پیمانے پر جلسہ منعقد ہو رہا ہے اس جلسے میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے چیئرمین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، صدر جمعیت العلامء تلنگانہ و آندھرا پردیش مفتی غیاث الدین رحمانی، مفتی غیاث رشادی، مفتی عمر عابدین ،مفتی محمود ذبیر قاسمی جنرل سکریٹری،جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے علاوہ دیگر علماء کرام اور ماہرین قانون وقف قانونی ترمیمی بل کے خلاف جلسہ میں خیالات کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ان تمام پروگراموں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔