حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہوچکا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بل کو دونوں ایوانوں میں ترمیمات کے ساتھ منظور کیا گیا جس پر مسلمان اس کی مخالفت میں سامنے آرہے ہیں۔ جمعہ کو شہر حیدرآباد میں چارمینار اور مکہ مسجد کے اطراف پولیس نے سخت بندوبست کیا۔ ذرائع کے بموجب پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور احتجاجیوں کو روکنے کیلئے پہلے ہی فورس کو تیار رکھا تھا۔ مسلمانوں نے اس بل کی شدید مخالفت کی۔ چارمینار اور مکہ مسجد کے اطراف وکرم سنگھ مان جوائنٹ کمشنر پولیس ساؤتھ زون، ڈی سی انہیا مہرہ اور ایڈیشنل ڈی سی پی جاوید نے سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کی۔ ش