سرینگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ وقف بل پارلیمنٹ سے منظور ہونے اور صدر کی مہر لگنے کے بعد اب پورے ملک میں نافذ ہوا ہے ۔اس پر سیاسی لیڈر کیا کہتے ہیں اس سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر وقف بورڈ آج ملک میں مثال بن گیا ہے۔چیئر پرسن نے آج یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران یہ ردعمل ظاہر کیا۔ وقف بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھاری اکثریت سے پاس ہوا ہے اور اس پر صدر جمہوریہ کی مہر بھی لگ گئی ہے۔