نئی دہلی: انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے چیرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس میں وزیر داخلہ ایک غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کو وہ ہر قیمت پر پارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے ۔ آئی ایم سی آر نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے اس بیان سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حکومت کی نیت صاف نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک احتجاجی مکتوب کمیٹی کے چیرمین جگدمبیکا پال صاحب کو بھیجا ہے اور اس کی کاپی جوائنٹ کمیٹی کے تمام ارکان کو بھی بھیجی گئی ہے ۔ اس بات کی توقع کے ساتھ کہ چیئرمین اور کمیٹی کے ارکان وزیر داخلہ کے اس بیان پر وضاحت طلب کریں گے ، کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹری کمیٹی کا وقار اور اس کی اہمیت کو گرایا ہے ۔ محمد ادیب نے کمیٹی کے چیرمین کو بھیجے گئے مکتوب کی کاپی بھی میڈیا کو جاری کی۔
انہوں نے کہا کہ میں مسلمانوں کے تمام سرکردہ حضرات سے یہ بھی گزارش کرتا ہوں کہ اس پارلیمنٹری کمیٹی کی اورل ایویڈنس ختم ہو گئی ہیں لیکن اب یہ کمیٹی مسلم سرکردہ لیڈروں و رہنماؤں سے اس سلسلے میں ان کی رائے لینے کے لئے مختلف صوبوں اور شہروں میں جائے گی، جن حضرات نے اب تک جے پی سی میں اپنے بیان نہیں دے سکے ہیں ان حضرات سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کمیٹی کو کے سامنے پیش ہو جب وہ اپ کے صوبے میں آئیں اور وہاں یہ بات کمیٹی کے ارکان کے سامنے واضح کر دیں اپنے دلائل کے ساتھ کہ یہ بل ہم کو ایکسیپٹ نہیں ہے ۔ لہذا کمیٹی کے ارکان جس صوبے میں بھی جائیں اس صوبے کے ذمہ داروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہر صوبے کے ذمہ دار لوگ اس کمیٹی کے جو آپ کے صوبے یا شہر میں آئے ، اپنے احتجاج اپنے اعتراضات کا پوری طریقے سے استعمال کریں اور ان کو واضح کریں کہ ہم اس بل کو کسی بھی قیمت پر پاس نہیں ہونے دیں گے ۔