وقف بل کیخلاف عمران پرتاپ گڑھی کا انوکھا احتجاج

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی آج جب پارلیمنٹ پہنچے تو وہ سیاہ کپڑے میں نظر آئے ۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ یہ وقف بل اقلیتوں کے حقوق پرحملہ ہے ، اسے ہم ہرگزقبول نہیں کریں گے ۔عمران پرتاپ گڑھی آج جب پارلیمنٹ پہنچے تو وہ سیاہ کپڑے میں نظرآئے ۔ انہوں نے اپنے ہاتھ میں ’وقف بل نامنظور‘کی تختی اٹھا رکھی تھی۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ یہ وقف بل اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہے ، اسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔ عمران پرتاپ گڑھی کا یہ انوکھا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ۔واضح رہے کہ عمران پرتاپ گڑھی نے گزشتہ ماہ ہی پارلیمنٹ میں ممبئی حج کمیٹی کے ذریعہ چلائے جارہے سول سروسیزکوچنگ سینٹربند کئے جانے پر تلخ تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت سے ایک بھی روپئے لئے بغیرحاجیوں کے ٹیکس کے پیسوں سے یہ کوچنگ سینٹرچلایا جا رہا تھا، لیکن بہت خاموشی کے ساتھ بی جے پی حکومت نے اسے بند کردیا، یہ اقلیتوں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ اس کے علاوہ عمران پرتاپ گڑھی تمام مسلم مسائل پرکھل کر بولتے ہیں اورترجیحی بنیاد پراسے پارلیمنٹ میں بھی اٹھاتے ہیں اورپارلیمنٹ کے باہر بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔