وقف بل کی شدید مخالفت، کلکٹر سے نمائندگی

   

نظام آباد: 4/ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدرجمعیت العلماء حافظ محمدلئیق خان نے وقف امینڈمنٹ بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے نظام آباد ضلع کلکٹرراجیو گاندھی ہنمنتو کے ذریعے لوک سبھا سکریٹری جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو ایک تحریر روانہ کیا ہے۔ اس موقع پر حافظ محمدلئیق خان نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 8 ؍اگست کہ روز پارلیمنٹ میں نئے وقف قانون کو پیش کرتے ہوئے اس سے جوائنٹ پارلیمنٹری ایکشن کمیٹی کے حوالے کیا ہے اس بل کے ذریعہ مرکزی حکومت وقف کی املاک کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہے انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا مقصد وقف کی املاک کا تحفظ نہیں ہے بلکہ اسے تباہ و برباد کرنا ہے مرکزی حکومت کی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی نے تجاویزات طلب کی ہے جس پر جمعیت العلماء کی جانب سے ایک قرارداد بھی منظور کیا گیا ہے اور اس بل کی مکمل طور پر مخالفت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ذریعہ کلکٹر مرکزی حکومت اور پارلیمنٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوروآنہ کیا جا رہا ہے جمعیت العلماء اس کی شدید مخالفت کرتی ہے فوری از اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔