ممبئی: مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی کی سرکار میں وزیر نواب ملک کے ماتحت آنے والے محکمہ میں ایک مبینہ گھوٹالے کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو چھاپہ مارا ۔ نیوز لکھے جانے تک ملی جانکاری کے مطابق ای ڈی پونے میں سات مقامات پر تلاشی مہم اور چھاپہ ماری کی کارروائی کررہی ہے ۔ پونے کی بندگارڈن پولیس کے مطابق جن دو لوگوں کو اس معاملہ میں اگست میں پکڑا گیا تھا وہ بورڈ کے ٹرسٹی تھے ۔ حالانکہ ان کے خلاف ٹرسٹ کے کچھ دیگر افسران نے الزامات لگائے تھے کہ املاک کا ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا جارہا تھا ۔