وقف بورڈ ملازم رشوت کے الزام میں گرفتار

   

آر ٹی آئی کے تحت مسجد کی اطلاع فراہم کرنے رشوت طلبی کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے آج وقف بورڈ عارضی ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے آج رزاق منزل حج ہاوز میں کارروائی انجام دیتے ہوئے جونیر اسسٹنٹ اظہر خان جو تولیت کمیٹی پرمیش اینڈ رجسٹریشن سکشن میں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ اس عہدیدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تولیت کمیٹی برائے پرمیشن اینڈ رجسٹریشن سیکشن زون 1 تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ آفس حج ہاوز میں اظہر خان جونیر اسسٹنٹ کی خدمات انجام دے رہا تھا ۔ اولڈ ملک پیٹ علاقہ کے ساکن سید معین الدین نے آر ٹی آئی قانون کے تحت ایک مسجد کی اطلاع کیلئے درخواست داخل کی تھی ۔ درکار اطلاعات کو فراہم کرنے کیلئے جونیر اسسٹنٹ اظہر خان نے 5 ہزار روپئے بطور رشوت طلب کیا تھا ۔ تاہم 4 ہزار روپئے پر اکتفا ہوا تھا اور سید معین الدین نے 4 ہزار ادا کیے اور بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے اے سی بی کے عہدیداروں نے جونیر اسسٹنٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان عارضی ملازم کو اے سی بی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔ اے سی بی کے عہدیداروں کی اس کارروائی سے حج ہاوز میں ہلچل پیدا ہوگئی تھی ۔ اے سی بی عہدیداروں نے جونیر اسسٹنٹ کے متعلق تفصیلات بتائیں ۔۔