وقف بورڈ میں غیرمسلم عہدیداروںکی تعیناتی نا مناسب

   

ریونت سرکارکی مسلمانوںکے ساتھ سماجی نا انصافی کی بدترین مثال۔کریم نگرمیںجماعت اسلامی کی پریس کانفرنس

وقف ایکٹ غیردستوری اور غیرقانونی

کریم نگر ۔12 جون ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی وقف بل کی سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہے کیوں کہ ملک میں مسلمانوں کی اوقافی جائدادیں صدیوں سے ہیں اور کوئی بھی حکومت یا طاقت اسی اپنے کنٹرول میں لے کر اور دیگر مذاہب کے نمائندوں کو اس میں شامل کرتے ہوئے وقف جائیداد کو استعمال نہیں کر سکتی ریاستی امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ ڈاکٹر خالد مبشر ظفر نے ریاستی سکریٹری محمد فخرالدین کے ہمراہ دفتر جماعت اسلامی ہند کریمنگر پر پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں یہ بات کہی۔ ڈاکٹر خالد مبشر ظفر نے کہا کہ وقف ایکٹ غیر دستوری اور غیر قانونی ہے اور جماعت اسلامی اس ملک میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنے احتجاج کو جاری رکھے گی ڈاکٹر خالد مبشر ظفر نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی نے دو سال بعد کابینہ میں دوسری طوسی کے موقع پر بھی کسی بھی مسلم نمائندے کو وزارت نہیں دی ۔انھوں نے یاد دلایا کہ ریونت ریڈی نے انتخابات سے قبل ذکرا ہائی اسکول حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ اہم ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ تلنگانہ کے مسلمانوں کے ساتھ سماجی انصاف کریں گے۔ لیکن ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کابینہ میں مسلم نمائندگی کو نظر انداز کرتے ہوئے کانگریس ہائی کمان اور ریونت ریڈی سرکار مسلمانوں کے ساتھ سماجی ناانصافی کی بدترین مثال قائم کی ہے انھوں نے کانگریس ہائی کمان اور ریونت ریڈی سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ کابینہ میں مسلم نمائندگی کے مطالبے کو قبول کرتے ہوے بلا تاخیر مسلم نمائندے کو شامل کریں۔ ریاستی امیر حلقہ نے تلنگانہ میں تعلیمی سال کے آغاز پر سرکاری تعلیمی اداروں بالخصوص اردو میڈیم اسکولس وکالیجس نیز ٹمریز کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کریا اور ریاستی وزیراعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ اردو میڈیم زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے درخشاں مستقبل کے لیے ڈی ریزرویشن کا فیصلہ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے ٹیچرس اور لیکچررس کے تقررات کا فیصلہ کریں۔ بصورت دیگر ریاست تلنگانہ کے سرکاری اردو میڈیم اسکولس اور گورنمنٹ جونیئر کالجس میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہوگا۔ اس پریس کانفرنس میں ناظم جماعت اسلامی کریمنگر صہیب احمد خاں امیر مقامی منکماتوٹہ محمد خیر الدین امیر مقامی کارخانہ گڈہ مزمل عرفان امیر مقامی رازوی چمن محمد رفیق احمد اور امیر مقامی محلہ سواران عرف عرفان موجود تھے۔