وقف بورڈ میں ’لاگریجویٹس‘ کے تقررات پر زور

   

چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ محمد سلیم کو ڈاکٹر محمدعبدالرزاق کا مکتوب

حیدرآباد۔22جنوری ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر محمد عبدالرزاق نے جو قانون میں پی ایچ ڈی ، سماجی جہد کار اور میڈیا کنسلٹنٹ ہیں ، چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ جناب محمد سلیم کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے وقف بورڈ میں اسٹاف کے طور پر قانون کے گریجویٹس کے تقررات کرنے پر مور دیا تاکہ وقف جائیدادوں کا تحفظ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن وقف بورڈ میں وقف جائیدادوں کے معاملہ میں بے قاعدگیوں اور اسکامس کے بارے میں سننے میں آتا ہے اور اس کی وجہ شائد وقف بورڈ میں قانون دان اسٹاف کا فقدان ہے کیونکہ تمام اسٹاف کو قانونی طریقہ کار کے بارے میں معلوم نہیں رہتا ہے ، اس لئے وقف بورڈ میں لا گریجویٹس کے تقررات کئے جانے چاہیئے تاکہ اسکامس کا تدارک ہو اور وقف جائیدادوں کا تحفظ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف وقف بورڈ کو فائدہ ہوگا بلکہ قانون کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی روزگار حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہیکہ لاگریجویٹس وقف بورڈ کے مفاد میں اور قیمتی وقف جائیدادوں کی حفاظت کیلئے کام کریں گے ۔