وقف بورڈ نے عنبر پیٹ عیدگاہ کے لیے 50 ہزار روپئے جاری کیے

   

کانگریس قائد پیر ارشاد احمد ناصر نے اقلیتی قائدین کے ساتھ سید عظمت اللہ حسینی سے اظہار تشکر کیا
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر نشین ریاستی وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے عنبر بابا ؒ عیدگاہ عنبر پیٹ میں نماز عید الفطر کے انتظامات کے لیے 50 ہزار روپئے جاری کیا ہے ۔ اے آئی سی سی کے کنوینر پیر ارشاد احمد ناصر کی قیادت میں اقلیتی قائدین نے وقف بورڈ پہونچکر صدر نشین سید عظمت اللہ حسینی سے ملاقات کی ۔ گرمی کی شدت اور دیگر امور کے انتظامات کے لیے فنڈز جاری کرنے کی یادداشت پیش کی جس پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر نشین وقف بورڈ نے 50 ہزار روپئے کا چیک جاری کردیا ۔ کانگریس کے قائد پیر ارشاد احمد ناصر نے عیدگاہ میں عید الفطر کے انتظامات کے لیے وقف بورڈ کی جانب سے 50 ہزار روپئے جاری کرنے پر صدر نشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی اور حکومت تلنگانہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت قائم ہونے کے بعد نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور حکومت سے توقعات بڑھ گئی ہیں ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جہاں کانگریس کے وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں وہی جن مختلف کارپوریشن میں تقرر کیا گیا ہے ان کے صدور نشین بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ سید عظمت اللہ حسینی اس کی زندہ مثال ہے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وقف جائیدادوں کا نہ صرف تحفظ ہوگا بلکہ بہتر انداز میں اس کی نگہداشت ہوگی ۔۔ 2