حیدرآباد: وقف بورڈ کے رکن نثار حسین حیدر آغا نے بتایا کہ سکریٹریٹ کی دونوں مساجد ، مسجد یکخانہ عنبرپیٹ اور نارائن پیٹ میں عاشور خانہ کی دوبارہ تعمیر کے مسئلہ پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حیدر آغا نے کہا کہ انہوں نے صدرنشین وقف بورڈ سے مطالبہ کیا کہ سکریٹریٹ کی مساجد کے انہدام کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی توسیع کے نام پر نارائن پیٹ میں عاشور خانہ کو منہدم کردیا گیا۔ اسی مقام پر دوبارہ عاشور خانہ تعمیر کیا جائے ۔ انہوں نے چیف سکریٹری سے ملاقات کی تجویز پیش کی۔ حیدر آغا نے کہا کہ صرف قرارداد کی منظوری سے کچھ نہیں ہوگا۔ بورڈ کو مساجد اور عاشور خانوں کے تحفظ کے اقدامات کرنے چاہئے ۔