وقف ترمیمی بل ، جے پی سی کی تشکیل اسد اویسی 31 ارکان میں شامل

   

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024ء پر غور کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کی 31 رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا آج اعلان کیا گیا۔ وزیر پارلیمانی اور اقلیتی امور کرن رجیجو کی معلنہ کمیٹی میں لوک سبھا سے 21 اور راجیہ سبھا سے 10 ارکان کو لیا گیا ہے۔ لوک سبھا سے عمران مسعود، محمد جاوید، محب اللہ، اسد الدین اویسی، نیز ایوان بالا سے غلام علی، سید ناصر حسین، محمد ندیم الحق، محمد عبداللہ شامل ہیں۔ کمیٹی کو پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔