وقف (ترمیمی) بل آئین ہند کے دفعہ25 کی خلاف ورزی ہے :عبدالرحیم راتھر

   

سری نگر: جموں وکشمیر اسمبلی اسپیکر عبدالرحیم راتھر کا کہنا ہے کہ وقف (ترمیمی) بل آئین ہند کے سیکشن 25 کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کسی کے ذاتی یا مذہبی حق میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔موصوف اسپیکر نے جمعرات کو یہاں وقف (ترمیمی) بل پاس کرنے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا: ‘جہاں تک اس بل کا تعلق ہے تو یہ آئین ہند کے سیکشن 25 کی خلاف ورزی ہے جس میں مذہب کا حق دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اچھی بات نہیں ہے کہ کسی کے ذاتی یا مذہبی حق میں مداخلت کی جائے۔