وقف ترمیمی قانون کے خلاف جڑچرلہ میں احتجاجی ریالی

   

جڑچرلہ ۔ 18 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جامع مسجد بادے پلی ، دارالعلوم عربیہ کا ورم پیٹ ، مسجد اقصیٰ ، مدینہ مسجد محل فضل بنڈہ ، مکہ مسجد نزد ریلوے اسٹیشن ، مسجد علی ، مسجد قوت الاسلام کے علاوہ دیگر مقامات پر ائمہ مساجدکے انتظامی کمیٹیوں کی اتفاق رائے سے ’’وقف ترمیمی قانون کے خلاف بڑے پیمانہ پر بڑی ریالی نکالی گئی ۔ اس ریلی میں بچے ، نوجوانان شریک رہے۔ ایم آر او آفس واقع جڑچرلہ پہنچ کر میمورنڈم پیش کیا گیا۔ پولیس عملہ بڑی تعداد میں دکھائی دیئے۔ جڑچرلہ کے تمام دینی ادارے سماجی تنظیمیں ، بھی اس احتجاجی جلوس میں شریک تھے ۔