عادل آباد۔/11 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت کے پیش نظر عادل آباد JAC کنوینر محمد غوث ایڈوکیٹ کے اعلامیہ کے تحت وقف ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف آج بعد نماز جمعہ مسجد عثمانیہ کے روبرو مصلیوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا۔ احتجاجی اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مرکزی حکومت سے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس پرامن احتجاج کی قیادت عثمانیہ مسجد انتظامی کمیٹی صدر محبوب خان نے کی۔