حیدرآباد ۔3 فبروری (پریس نوٹ) دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کے زیراہتمام جلسہ عام بعنوان ’’وقف جائیدادوں کی تباہی اور امت مسلمہ کی بے حسی‘‘ زیرصدارت جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی 4 فبروری کو بعد مغرب میڈیا پلس آڈیٹوریم جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاؤنڈری پر منعقد ہوگا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب اے جے خان ریٹائرڈ چیف انکم ٹیکس کمشنر جبکہ جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر آل انڈیا مسلم فرنٹ، جناب سلیم ملا صدر وقف لبریشن اینڈ پروٹیکشن ٹاسک فورس، جناب ولایت احمد باسلے انجینئر اور جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ، مکہ مسجد، ٹولی مسجد، درگاہ حسین شاہ ولیؒ، عیدگاہ گٹلا بیگم پیٹ اور دیگر قیمتی وقف جائیدادوں پر قبضے، وقف جائیدادوں پر کئی فرضی جعلی این او سی کی اجرائی عدالت میں زیرالتواء مقدمات میں وقف جائیدادوں کے خلاف فیصلے اور حکومت کی خاموشی پر خطاب کریں گے۔ مسرس عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی، مقبول بن عبداللہ الہاجری، جنرل سکریٹری محمد عنایت توکلی، محمد احمد سکریٹری نے عوام الناس سے شرکت کی خواہش کی ہے۔