حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین تلنگانہ وقف بورڈ الحاج محمد سلیم نے آج تلنگانہ وقف ٹریبونل کے جج جسٹس محمد نظام الدین سے ملاقات کی ۔ اس خیر سگالی ملاقات میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وقف بورڈ اور حکومت کی مشترکہ مساعی کی ستائش کی گئی ۔ محمد سلیم نے کہا کہ تلنگانہ میں اوقافی جائیدادیں دیگر ریاستوں سے زیادہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقف ٹریبونل اوقافی جائیدادوں کے تحفظ میں اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ جائیدادوں کی ملکیت کا تعین ٹریبونل کے اختیارات میں شامل ہے ۔ محمد سلیم نے غیر مجاز رجسٹریشن کی منسوخی کے اقدامات سے واقف کرایا ۔ جج محمد نظام الدین نے وقف بورڈ کی کارکردگی کی ستائش کی اور کہا کہ وقف کا تحفظ اور ترقی سے مسلمانوں کی بھلائی کے اقدامات ممکن ہیں ۔ اس موقع پر ٹریبونل کے ارکان ٹی پورنا چندر راؤ اور محسنہ پروین موجود تھے ۔۔