وقف کامپلکس ناگر کرنول ملت کا عظیم سرمایہ ، یوم جمہوریہ تقریب سے مقررین کا خطاب

   


ناگر کرنول :وقف کامپلکس مینیجنگ کمیٹی ناگرکرنول کے زیرِ اہتمام وقف کامپلکس کے روبرو یومِ جمہوریہ کے موقع پر کمیٹی کے خازن جناب محمدانیس احمد خان نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر کمیٹی کے معتمد جناب پٹھان عبداللہ خان ، مسلم حقوق پوراٹا سمیتی کے ضلعی صدر جناب محمد نظام و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان میں جمہوریت کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے جمہوریت کی بقا ء کے لئے ہر ایک کو آگے آنے کی اپیل کی۔اس موقع پر معتمد جناب عبداللہ خان ، خازن محمد انیس احمد خان و دیگر نے وقف کامپلکس مینیجنگ کمیٹی ناگرکرنول کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے فلاحی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وقف کامپلکس ناگرکرنول ملت کا عظیم سرمایہ ہے۔ اس موقع پر کمیٹی کے نائب صدر جناب محمد فضل احمد خان، اراکین جناب محمد خلیل الرَّحمٰن، جناب محمد محمود علی، محاسب جناب الحاج شیخ فرید احمد، سید ربانی،مولانا محمد عبدالحق نظامی نقشبندی امام و خطیب جامع مسجد، مولانا محمد عبدالمنیب امام مسجدِ محفوظ بن محفوظ، جناب الحاج محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری سجادہ نشین درگاہ حضرت محمد مولانا شاہؒ، جناب الحاج محمد ابراہیم معتمد ضلع حج سوسائٹی، جناب الحاج سید طاہرالدین و دیگر نے حصہ لیا۔