ولادیمیر پوٹن 2036 ء تک روس کے صدر

,

   

ماسکو ۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن 2036 ء تک صدر کے عہدہ پر برقرار رہیں گے کیونکہ عوام نے ان کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔ ابتدائی نتائج میں اس کی پیش قیاسی کی گئی تھی ۔ دستوری ترمیم پر ملک بھر میں چہارشنبہ کو ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ جس کے مطابق ولادیمیر پوٹین 2036 ء تک صدر برقرار رہ سکتے ہیں ۔ روس کے دستور میں ترمیم کیلئے 64.99 فیصدووٹ مقامی وقت کے مطابق شام 5.00 بجے تک ڈالے گئے تھے ۔ /25 جون سے تاحال ڈالے گئے ووٹ بھی اس میں شامل ہیں ۔