ولندیزی شاہی افراد کی ہند۔ ڈچ تعلقات میں اضافہ کیلئے دورہ ہند

   

دی ہیگ 8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ولندیزی شاہی جوڑا شاہ اور ملکہ نیدرلینڈ ایک سمینار میں جو ہند ۔ ڈچ باہمی تعلقات کے موضوع پر جاریہ ماہ کے اواخر میں منعقد کیا جائے گا ، شرکت کریں گے ۔ یہ سمینار ان کے دورہ ہند سے پہلے مقرر ہے اور انہیں اس سمینار کے ذریعہ ہندوستان کے رہن سہن ، رسم و رواج اور اصول و اقدار سے واقفیت حاصل ہوگی ۔ شاہ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسیما شرکت کریں گے ۔ ’’ ہندوستان اور نیدر لینڈ کا ماضی ، حال اور مستقبل ‘‘ کے نام کی کتاب پر تبصرہ کیا جائے گا ۔ ہندوستان کی جانب سے 30ستمبر کو ہندوستانی سفیر برائے ایمبسٹرڈیم بھی شرکت کریں گے ۔