سعودی عرب میں فیس ماسک کی خریداری کیلئے ہجوم، برانڈ مارکٹ میں ختم
ریاض: سعودی عرب کے شہزاد محمد بن سلمان (ایم بی ایس) بھی فیشن سمبل بن گئے ہیں، ان کے پہنے ہوئے ماسک کا برانڈ مارکیٹ میں ختم ہوگیا۔گزشتہ روز العلا میں گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کی کانفرنس میں محمد بن سلمان اور ان کا ماسک توجہ کا مرکز بن گئے۔ ان کی کانفرنس کی تصاویرسماجی رابطے کی ویب اور ٹی وی چینلز کے ذریعے وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ماسک کے بارے میں استفسار کرنا شروع کردیا۔رپورٹ کے مطابق جیسے ہی لوگوں کو ماسک کے برانڈ اور کمپنی سے متعلق پتہ چلا لوگ اْسے خریدنے کے دوڑ پڑے، دیکھتے ہی دیکھتے ایم بی ایس کا پہننے ہوئے ماسک کا برانڈ ’سولڈ آؤٹ‘ ہوگیا۔صرف دکانوں پر ہی نہیں اس برانڈ کا ماسک آئن لائن ایپس پر بھی سولڈآؤٹ ہوچکا ہے اس کی مارکیٹ میں قیمت 105 ریال ہے جبکہ آن لائن شاپس پر یہ کم قیمت میں بھی دستیاب ہے۔