نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ابوظہبی کے ولیعہد کے انکل شیخ سہیل بن مبارک ال کتبی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا اتوار کو لندن میں انتقال ہوا۔ ان کی تدفین منگل کو ابوظہبی میں عمل میں لائی گئی۔ مودی نے ٹوئیٹ کیا کہ انہیں ولیعہد شیخ محمد بن زاید کے انکل کے انتقال پر دکھ ہوا ہے جنہوں نے قوم کی اخلاص سے خدمت کی۔