دبئی ۔ دبئی کے ولیعہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم دبئی میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے ایگزیکٹو رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ سائیکلنگ ٹور میں شریک ہوئے۔ رہنماؤں کے ہمراہ شیخ حمدان نے دبئی کے ندا لشیبا اسپورٹس کمپلیکس ٹریک پر 20کلو میٹرکا فاصلہ طے کیا۔ یہ دبئی فٹنس مقابلہ 2020 میں حصہ لینے کے لیے جسمانی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر تھا۔یہ سائیکلنگ ٹور دبئی اور بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے ایک اشارے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس دورے میں ترقی کے لیے مستقبل اور خانگی شعبے کے ساتھ شراکت میں موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اس مباحثے میں دبئی میں طرز زندگی کے ایک حصے کے طور پرکھیل کی اہمیت،کام اورپیداوار کے لئے انسانی صلاحیت میں اس کے اہم کردار پر روشنی بھی ڈالی گئی۔