اسلام آباد ۔ 16 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں اپنے پانچ روزہ دورہ کے دوران برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے کافی سیرسپاٹے کئے۔ اس موقع پر کیٹ میڈلٹن نے گہرے سبز رنگ جگمگاتا ہوا گاؤن زیب تن کیا تھا جبکہ شہزادہ ولیم گہرے نیلے رنگ کی بند گلا شیروانی اور اسی رنگ کا پائجامہ زیب تب کیا ہوا تھا۔ یہ لباس اکثر شادی بیاہ کے موقع پر زیب تن کیا جاتا ہے۔ دونوں اس لباس میں کافی خوبصورت اور پرکشش دکھائی دے رہے تھے۔ جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے ہی بتادیا ہے کہ دورہ کے پہلے دن شاہی جوڑے نے اسلام آباد کے ایک اسکول کا دورہ کیا اور وہاں کے بچوں میں گھل مل گئے۔